تفہیمات تین حصے مکمل سیٹ

PKR990.00
In stock
SKU
تفہیمات تین حصے مکمل سیٹ

Title:  Tafheemat  3 vols

نام:تفہیمات (تین حصے)

Author: Syed Abul Ala Maudoodi

Publisher: Islamic Publications

Paperback:

Dimensions: 5.5 x 8.5

Pages: 1126

Price: 990

Weight: 1.2  kg

موضوع تفصیل وضاحت

* * *تفہیمات:*

*مولانا سیّد ابوالاعلٰی مودودیؒ کی یہ کتاب کُل پانچ حصوں پر مشتمل ہے۔ یہ مختلف موضوعات پر ”ماہنامہ ترجمان القرآن“ میں وقتاََ فوقتاََ شائع ہونے والے سیّد صاحب کے مضامین کا مجموعہ ہے۔ اِس کی اشاعت کا آغاز جولائی ١٩٤٠ سے کیا گیا۔ اِن کُتب میں حدیث کے موضوع پر لکھے گۓ مختلف مضامین کی خاصی تعداد ہے، اسی بناء پر اسے سید مودودیؒ کے حدیث پر کام میں شمار کیا جا سکتا ہے۔ ان کتب میں فتنہ انکارِ حدیث کے رد میں لکھے گۓ سیّد صاحبؒ کے مضامین بھی شامل ہیں۔*

*اِن تمام کُتب میں زندگی سے تعلق رکھنے والے مختلف موضوعات پر سیر حاصل بحث کی گئ ہے۔ مثلاََ فتنہ انکارِ حدیث کا رد، رسالت پر ایمان، ایمان بالرسالتؐ، نبوتِ محمدیؐ کا عقلی ثبوت، اتباع و اطاعتِ رسولؐ کی حیثیت، رسالتؐ اور اس کے احکام اور قُرآن، مسلک اعتدال، حدیث کے متعلق چند سوالات، قُرآن و سُنتِ رسولؐ کی اہمیت۔*

*قُربانی پر مُنکرین حدیث کا حملہ میں بھی انکار حدیث کا رد کیا گیا ہے۔ اسی طرح بعض مضامین میں فقہی مسائل پر اظہار خیال بھی کیا گیا ہے۔۔۔۔۔مثلاََ ”قطع ید اور دوسرے شرعی حدود“ کے عنوان سے شرعی سزاٶں کے بارے میں اِسلام کا فلسفہ۔*

*تفہیمات کے تمام مضامین کی علمیت سیّد صاحب کے علمی پایے کی بلندی کا ثبوت فراہم کرتی ہے۔ اِن میں نقلی دلائل کے ساتھ ساتھ عقلی دلائل بھی پیش کیے گۓ ہیں۔*

*اِن تمام مضامین کے مطالعہ سے یہ حقیقت سامنے آتی ہے کہ سیّد صاحبؒ نے اصولِ حدیث اور اُصولِ فقہ کا گہرا مطالعہ کر کے ان موضوعات پر قلم اُٹھایا ہے مسائل کے ضمن میں اُن کی سمجھ نوجھ اعلٰی درجے کی ہے۔*

*بقول عمر حیات غوری:*

*”تفہیمات کی دونوں جلدوں کے مطالعہ سے اندازہ ہوتا ہے کہ اس زمانے میں ملک میں منکرینِ حدیث کے فتنے نے بہت زور پکڑ لیا تھا جس کے خلاف ترجمان القرآن نے مسلسل جہاد کیا ہے اور اسی وجہ سے دونوں جلدوں میں اس موضوع سے متعلق مضامین شامل ہیں۔۔۔۔۔۔۔یہ ایک ایسا فتنہ تھا جو اگر کامیاب ہو جاتا تو ملتِ اسلامیہ کو بیخ و بن سے نابود کر دیتا۔ مولانا کے یہ مضامین اسی فتنہ کا سر کچلنے کی کو شش ہے۔“*

More Information
Language Urdu
a lighthouse